محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شہر اقتدار میں شام کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر میں بارش متوقع ہے، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،کرم،خیبر اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ باجوڑ، صوابی، چارسدہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،مری، گلیات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل میں بارش کا امکان ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خصدار میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
