بھارت سے سائبر حملے کا خطرہ،تمام وفاقی وزارتوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے۔۔ یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے) سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے

یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے۔۔اس سائبر حملے کے لئے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔۔

سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔اس بھارتی قسم کے سائبر حملوں میں پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔۔

مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے۔۔۔فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور اسپین چیک لگایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے