لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونیوالی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، لودھراں، وہاڑی، منڈی بہاؤالدین،بورے والا، رحیم یارخان میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ملتان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی،کہیں تیزبارش سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا،دنیاپوراور گردونواح میں وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے آج شام پھر سے بوندا باندی کی نوید سنا دی۔
