وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی، جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ کے ہرعلاقے کو فیڈربسوں کےذریعےمیٹرو ٹرین سےمنسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو آسان اور مربوط سفری سہولت میسرآسکے،ٹریفک کےدباؤ کو کم کرنے کے لیےمنصوبےمیں دو ٹنل سیکشن شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ 17 سے 19کلومیٹر ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنےکی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔

منصوبے کےتحت گکھڑ سے ایمن آباد تک 31 اعشاریہ 5کلومیٹرطویل ٹرانزٹ سسٹم تعمیر کیاجائےگا،جس میں 24 اسٹیشن قائم ہوں گےجن میں سے 2 انڈرگراؤنڈ ہوں گے،گرجاکھ،چن دا قلعہ اور گوندلا والا میں ڈپو بھی قائم کیے جائیں گے۔

حکام کےمطابق اس ماس ٹرانزٹ سسٹم میں چھبیس لاکھ مسافروں کےسفرکی گنجائش ہوگی،جبکہ ہر اسٹیشن اور ڈپو پرسولرسسٹم بھی نصب کیا جائےگا،اس کےعلاوہ منصوبے کےساتھ باسٹھ کلومیٹر طویل ڈرین اور ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہنا تھا کہ اس منصوبےکی تکمیل سے گوجرانوالہ کا ٹرانسپورٹ کلچر بدل جائے گا اور شہریوں کو ایک جدید اور معیاری سفری نظام فراہم کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے