دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔
سفارت خانوں کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ پاسپورٹ سے متعلق تمام سروسز اگلے اعلان تک بند رہیں گی۔
حکام کے مطابق پاسپورٹ ہیڈ آفس اسلام آباد میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز معطل کرنا پڑیں۔
پاسپورٹ سروسز کی بندش سے تارکینِ وطن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
