علاقائی امن کیلئے مذاکرات، سفارتکاری، ثالثی کی کوششوں پر کاربند ہیں،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی بحری جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی۔ کہا عملے کے ارکان کو گزشتہ رات بحفاظت پاکستان پہنچایا گیا ۔ جن کو آج باضابطہ ایران کے حوالے کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بحری جہازکو بھی مرمت کیلئے پاکستانی سمندری حدود میں لایا جارہا ہے، مرمت کے بعد بحری جہاز کو اصل مالکان کے حوالے کردیا جائےگا ۔ علاقائی امن کیلئےمذاکرات، سفارتکاری اور ثالثی کی کوششوں پرکاربند ہیں۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رات گئے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ خطے کی صورتحال اور امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں دیرپا امن و استحکام کیلئے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زوردیا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کوششوں کو سراہا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کہا مسائل کے حل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے