آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق اس سال جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد،اگلےسال 3.5 فیصد پرآجائے گی، حکومت نےرواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصدمقررکررکھا ہے،اس سال اوسط مہنگائی 7.2 فیصد،اگلےسال 8.4 فیصد تک جانےکا تخمینہ لگایاگیا ہے،اس سال مجموعی مہنگائی 11.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
آئی ایم ایف کےمطابق بجٹ خسارہ 3.2 فیصد سےبڑھ کر 3.4 فیصد ہونےکا امکان ہے،اس سال بےروزگاری 6.9 فیصد،اگلےسال کم ہوکر 6.5 فیصد پرآنےکاتخمینہ لگایاگیا ہے،جبکہ اس سال پرائمری بیلنس 2.5 فیصد، اگلےسال 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
