سابق بھارتی فوجی افسر کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ نے ایک پروگرام میں پاکستان مخالف بھارتی سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
سابق بھارتی فوجی افسر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ چاہے گا کہ پاکستانی فوج کی توجہ پاک افغان بارڈر پر مرکوز رہے، بھارت یہی چاہتا ہے کہ پاک فوج بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی وغیرہ کے ساتھ الجھی رہے۔
کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ کے مطابق مودی حکومت کی حکمت عملی ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے جیسی تنظیموں کی حمایت کی جائے۔
بیان کے مطابق بھارت پاکستان مخالف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے افغان سرزمین اور طالبان رجیم کو استعمال کر رہا ہے، بھارتی اعترافات سے واضح ہے کہ مودی حکومت پاک فوج کو الجھانے کیلئے افغان سرزمین اور دہشتگرد گروہوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔
