تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یادگار شہدا پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے یادگار پر پھول رکھے اور دعا بھی کی، تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا، اس موقع پر ہر طرف سے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج سنائی دی۔
واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا
