بھارت میں مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سیکھایا، بھارتی وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری

Muslims in India should be taught the same lesson as Israel taught them in Gaza, says Indian Chief Minister Suvindu Adhikari

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان نے بھارت کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوویندو ادھیکاری نے کہا کہ بھارت میں ہندوؤں کو مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلمانوں کے لیے اس وقت تک کام نہیں کریں گے جب تک وہ اپنا مذہب تبدیل نہ کر لیں۔

بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کیے گئے، جبکہ لاکھوں ووٹرز کے اندراج اور اخراج پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ووٹر فہرستوں میں تبدیلیوں اور حتمی فہرست کے بعد مزید ووٹرز کے اضافے نے انتخابی شفافیت پر سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

رپورٹس میں نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سیاسی مخالفین کی جانب سے انتخابی دھاندلی اور اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز سیاست کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

اسی تناظر میں یوگی آدتیہ ناتھ اور ہمانتا بسوا سرما کے بیانات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے