افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،بنوں حملے پر سخت احتجاج

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے بنوں حملے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، افغان حکام کو بنوں حملے پر سخت احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق 9 مئی کو خودکش حملے میں 15 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے،تحقیقات کے مطابق حملہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے پلان کیا۔

پاکستان نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کیلئے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ  میں بتایا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے،معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہو گی یا کہیں اور،یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سفارتکاری پر زور دیا،بھارت کے ساتھ ہمیشہ جنگ کو نہیں بلکہ سفارتکاری کو اہمیت دی ہے، سندھ طاس معاہدے پر پاکستان تمام قانونی راستے استعمال کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈس واٹر کمشنر اور تمام متعلقہ اداروں کا فوکس سندھ طاس معاہدے پر ہے،افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے لوگ امن چاہتے ہیں۔

افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی امن کوششوں کو متاثر کررہی ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،کابل حکومت افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی روک نہیں رہی،قزاقوں کی جانب سے پاکستانیوں کی حوالگی پر صومالیہ سے رابطے میں ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے