عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ کیرٹ فی تولہ سونا 5300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4544 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 18 ہزار 961 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 53 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4660 ڈالر پر آگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8513 روپے رہی۔
