پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی ہنگامی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں،ترجمان

پاکستان نے کولمبیا براڈ کاسٹنگ سسٹم نیوز کی رپورٹ مسترد کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سی بی ایس نیوز کی رپورٹ گمرا ہ کن اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، ایران اور امریکا کے طیارے اسلام آباد مذاکرات کے دوران سفارتی عملے کی نقل وحرکت کیلئے پاکستان آئے اور آئندہ مذاکراتی مراحل کے پیش نظر عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہے۔

بیان کے مطابق پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان نے ہمیشہ غیر جانبداراور ذمہ دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے