لاہور کے نواب ٹاؤن سے گرفتار خاتون منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے۔
کراچی میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے والی خاتون انمول عرف پنکی کو خفیہ ایجنسی نے ایک ہفتہ قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کو ڈیوائس لوکیٹر کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی جبکہ وہ لاہور میں کرائے کے گھر میں خود منشیات تیار کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی نے ایک سابق پولیس انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی اور مذکورہ گھر بھی اسی افسر نے اپنے نام پر کرائے پر حاصل کیا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزمہ کا منشیات سپلائی نیٹ ورک کراچی میں سرگرم تھا جبکہ لاہور میں اس کے خلاف کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
