کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد میں بڑا اضافہ

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر جاری کر دیا، سہل اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ سہولت اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 8 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے ہوگئی۔

ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ بینک یا مالیاتی اداروں کے موجودہ صارفین کے لیے کے وائی سی کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کو کے وائی سی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

جدید بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان ہوگیا، کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی اصلاحات جاری ہے۔

ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے، اصلاحات کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کیپٹل مارکیٹ میں شامل کرنا ہے، عوام کو سرمایہ کاری، منافع اور پاکستان کی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے