کراچی میں کل کے مقابلے میں آج حبس کم رہنے جب کہ رات یا صبح کے وقت صوبے کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام یا رات میں خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
