سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

سعودی وزارت حج وعمرہ  نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے آغاز، ویزا اجرا اور زائرین کی آمد و روانگی سے متعلق اہم تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین 15 ذوالحجہ 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ اجازت نامے (Permits) Nusuk ایپ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے، جو یکم جون 2026 سے دستیاب ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری، بمطابق 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری، بمطابق 23 مارچ 2027 ہوگی۔

وزارت نے مزید بتایا کہ عمرہ زائرین کی سعودی عرب سے واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری، بمطابق 7 اپریل 2027 مقرر کی گئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق نئے عمرہ سیزن کے لیے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو سہولت، شفافیت اور بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے