Idaho کی ریاست میں منعقدہ گن فائٹرز ائیر شو کے دوران اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب دو امریکی جنگی طیارے دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ Mountain Home Air Force Base کے قریب پیش آیا، جس کے بعد ایئر بیس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں طیارے امریکی بحریہ کے جدید Boeing EA-18G Growler جنگی طیارے تھے، جو ائیر شو کے دوران فضائی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال پائلٹس یا جانی نقصان کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
