انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لیے وفاق اور صوبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق

نایاب اندھی ڈولفن کے تحفظ کے لیے وفاق اور صوبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

وفاق، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر تحفظی پلان پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی اداروں نے اندھی ڈولفن کے تحفظ سے متعلق تفصیلی رپورٹ ستمبر تک طلب کرلی ہے۔

انڈس ڈولفن بایوسفیر ریزرو کی تجویز یونیسکو پروگرام کے تحت دی گئی ہے، ڈی آئی خان میں ڈولفن تحفظ کے لیے 5 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف سندھ کے مطابق سندھ میں ڈولفن کا پھیلاؤ تقریباً 180 کلومیٹر ہے، وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق آئی یو سی این کے مطابق پنجاب میں 50 سے زائد ڈولفن موجود ہیں، دریائے سندھ کے ساتھ محفوظ علاقہ بنانے پرکام جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے