ایران پابندیوں کی خلاف ورزی: امریکی وزارت خزانہ کا بھارتی کمپنی سے 275 ملین ڈالر کا تصفیہ

Iran sanctions violation: US Treasury settles $275 million with Indian company

امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف مبینہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بھارت کی بڑی کمپنی اڈانی انٹرپرائزر سے 275 ملین ڈالر کا تصفیہ طے پا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (Office of Foreign Assets Control) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اڈانی انٹرپرائزز نے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں کی 32 مبینہ خلاف ورزیاں کیں، جن کے نتیجے میں کمپنی نے اپنی ممکنہ قانونی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے مالی تصفیہ کرنے پر اتفاق کیا۔

بیان کے مطابق یہ تصفیہ ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کے بعد طے پایا، جس میں کمپنی کے بین الاقوامی تجارتی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے