عراق کا سعودی عرب پر ڈرون حملوں پر اظہارِ افسوس، تحقیقات شروع

عراقی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے خلاف کسی بھی کارروائی کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون ناگزیر ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو عراقی فضائی سمت سے روک کر تباہ کیا گیا۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان “برادرانہ اور تاریخی تعلقات” کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

بیان کے مطابق عراقی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عراق کے فضائی دفاعی نظام نے اپنی سرزمین سے کسی ڈرون کے سعودی عرب کی طرف لانچ ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

عراقی وزارت نے ریاض پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ غلط فہمیوں سے بچا جا سکے اور خطے میں سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے