ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی: نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرزاورسینئر اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

خصوصی نشست میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کیلئے قابلِ فخرکردارادا کیا ہے، معرکہ حق میں پاکستان کو پاک افواج کی وجہ سے عظیم فتح نصیب ہوئی، ہمی پورا بھروسہ ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخر ہے، ہمیں طلباء کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگہی دی گئی، افواجِ پاکستان اوراکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو بے حد سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے