آن لائن جوا ایپ پروموشن کیس: عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی

اسلام کی بے حرمتی کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

لاہور سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر اور پروموشن سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی، جبکہ شریک ملزم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر دلائل سنے۔

سماعت کے بعد عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا، جبکہ ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع دے دی گئی۔

عدالت نے ندیم نانی والا کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

یہ کیس آن لائن جوا ایپس کی مبینہ غیر قانونی تشہیر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان کی پروموشن سے متعلق درج کیا گیا تھا، جس میں مختلف سوشل میڈیا شخصیات کے نام بھی سامنے آئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے