انمول پنکی چالاک ملزمہ، میرٹ پر تفتیش کریں گے: کراچی پولیس چیف

انمول پنکی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف آزاد خان کا کہنا تھا کہ انمول کے وکیل نے جو باتیں کیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوگی تب تک یہ نہیں بتا سکتے کہ کون اس کے پیچھے تھا۔

آزاد خان نے کہا کہ انمول کے وکیل نے جج کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی، اس کیس میں ابھی تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے، تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ عدالت پیشی کے دوران جو معاملہ ہوا اس پر ایس ایس پی، ایس ایچ او اور آئی او کے خلاف کارروائی کی گئی، تفتیش میں جو چیزیں آئیں گی کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

آزاد خان نے کہا کہ انمول پنکی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، یہ ایک سوشل مسئلہ ہے، یہ ہمارے آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے، یہ ہماری ینگ جنریشن کا مسئلہ ہے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں لیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے