پاکستان کا امریکا ایران  تنازع میں ثالثی کا کردار اہم ہے ، پولش سفیر ماچے پریسارسکی

پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی کا کہنا ہے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات گرمجوش اور دوستانہ ہیں ۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا ایران امریکا تنازع میں ثالثی کا کردار قابلِ ستائش ہے ۔ 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کےمیٹ دی پریس پروگرام میں پولش سفیر کا مزید کہنا تھاحالیہ دنوں میں پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی مثبت رہا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر تک پہنچ چکا ۔ ٹیکنالوجی ، آئی ٹی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک عوامی ، ثقافتی اور تھنک ٹینک سطح پر روابط بڑھانے پر کام کر رہے ہیں ۔ پاکستان کوہ پیمائی اور سیاحت کے حوالے سے بھی پولش شہریوں کیلئے کئی دہائیوں سے اہم ملک ہے ۔ پولش سفیر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا اور کہا کہ چند ممالک ہی ایسے ہیں جن پر دونوں فریق اعتماد کرتے ہیں ۔ ہم ان مذاکرات کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہیں گے ۔ مشرق وسطیٰ کی طرح پاک بھارت تنازعات بھی مذاکرات سے حل کئے جا سکتے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے