گلگت الیکشن: حلقہ 15 کے خواتین پولنگ سٹیشن لوشی تھک پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے لوشی تھک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقریباً 200 ووٹ کاسٹ ہونے کے باوجود بیشتر ووٹرز حق رائے دہی استعمال نہ کر سکے، پولنگ عملے کو سکیورٹی حصار میں پولنگ سٹیشن سے نکالا گیا۔

لوشی تھک خواتین پولنگ سٹیشن پر 15 جون 2026 کو دوبارہ پولنگ ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، ریٹرننگ آفیسر GBA-15 دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں 22 حلقوں کے سرکاری نتائج آ چکے ہیں، پیپلزپارٹی سب سے زیادہ 10 نشستوں پر کامیاب ہوئی، مسلم لیگ ن نے 4 ، آزاد امیدواروں نے 7 سیٹوں پر فتح سمیٹی، ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست حاصل کی، استور جی بی 13 اور14کے نتائج روک لئے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے