پاکستان اور جرمنی کے درمیان 4 کروڑ یورو سے زائد کے تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

پاکستان اور جرمنی کے درمیان چار کروڑ یورو سےزائد کےتکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط  ہوگئے، جرمن ترقیاتی بینک کے تعاون سےنو نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا ۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ معاہدہ اہم شعبوں میں ترقی کیلئے پاک جرمن تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا ۔  سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جرمن سفیر اینا لیپل نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس معاہدے سے دوطرفہ ترقیاتی پورٹ فولیو تقریباً پچپن کروڑ یورو تک پہنچ چکا ۔ جرمن سفیر اینا لیپل کا کہنا تھا جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ عالمی چیلنجز کے خلاف عملی تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے