وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ “ستھرا پنجاب” مہم کےتحت صوبےبھرمیں صفائی اقدامات مزید مؤثر اور تیز کیے جا رہے ہیں،کھلےعام کچرا پھینکنے اورتعفن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کو صاف ستھرا اور بیماریوں سےپاک بناناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اس لیےشہری اپنےگھر،گلی اورمحلےکوصاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو عرقِ گلاب سے دھونے کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں صفائی اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
عظمیٰ بخاری نےخبردار کیا کہ کھلے عام کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ صوبے میں صفائی کا مؤثر نظام قائم رکھا جا سکے۔
سرکاری تخمینوں کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ کے دوران پنجاب بھر میں تقریباً 35 سے 37 لاکھ جانور قربان کیے جانے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےعیدالاضحٰی پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو علماء کرام سے ملاقات کی ہدایت دی ہے۔
