ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، دو گولڈ سمیت پانچ تمغے حاصل

چین کے شہر پانزیہوا میں منعقد ہونے والی 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

بوائز انڈر 17 فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے بھارت کے شیوان اگروال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر ایشین جونیئر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسی طرح بوائز انڈر 15 کے فائنل میں پاکستان کے احمد ریان خلیل نے ملائیشیا کے حریف کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

گرلز انڈر 15 فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی کو چین کی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اس ایونٹ میں دو گولڈ، ایک سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ ملک کا نام روشن کیا۔

سیمی فائنل مرحلے میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑی برانز میڈلز کے حقدار قرار پائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے