ایران امریکہ ممکنہ ڈیل،سونے کی لمبی چھلانگ،عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا اور چاندی پھر مہنگے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق24 کیرٹ فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہوکر477762 روپے کا ہوگیا،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3943 روپے بڑھکر 409603 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے بڑھکر 8270 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالرکے اضافے سےفی اونس سونا 4554 ڈالر پر چلا گیا۔
