خلیجی کشیدگی کے باوجود آئل و ایل این جی کے جہاز آبنائے ہرمز سے پاکستان اور چین روانہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر سے مائع قدرتی گیس  لے جانے والے دو جہاز آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث بحری آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

رائٹرز کے مطابق پہلا جہاز "فویریت” قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ منگل کے روز پاکستان پہنچ جائے گا۔ دوسرا جہاز "الریان” چین کی جانب گامزن ہے اور 27 جون کو اپنی منزل پر پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایران–امریکہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث متعدد بحری راستے متاثر ہوئے ہیں، تاہم مخصوص گیس اور تیل بردار جہاز اب بھی محدود تعداد میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایک عراقی خام تیل سے لدا آئل ٹینکر بھی تقریباً تین ماہ بعد آبنائے ہرمز سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے، جو چین کی بندرگاہ ننگبو کی طرف روانہ ہے جہاں 12 جون کو تقریباً 2 ملین بیرل خام تیل اتارا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ 125 سے 140 بحری جہاز گزرتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں ملاح اور درجنوں جہاز خطے میں اب بھی متاثرہ حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے