اداکارہ مومنہ اقبال کے نکاح کی تصدیق، اداکارہ کے شوہر کا عدالت کے باہر اہم بیان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں کے درمیان اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ اداکارہ کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کا نکاح دو روز قبل ہوچکا ہے اور اب وہ صرف منگیتر نہیں بلکہ قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہا: “الحمدللہ ہمارا نکاح ہوچکا ہے، مومنہ اقبال اب میری قانونی بیوی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے تحفظ، عزت اور وقار کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ان کے خلاف جھنگ پولیس نے ثاقب چڈھر نامی شخص کو مبینہ دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے مقدمے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، جبکہ ثاقب چڈھر نے مبینہ طور پر مومنہ اقبال سے علیحدگی اختیار کرنے کے بدلے مالی فائدے کی پیشکش بھی کی۔

حمزہ حبیب نے جذباتی انداز میں کہا: “مومنہ میری عزت ہے، میری بیوی ہے اور وہ میری شیرنی ہے۔”

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نئی نویلی جوڑی کے لیے مبارکباد، نیک تمناؤں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے