ممبئی میں عیدالاضحیٰ قربانی پر تنازع، ہندوتوا کارکنوں کے احتجاج سے کشیدگی

ممبئی کے علاقے میراں روڈ میں واقع پونم کلسٹر سوسائٹی میں عیدالاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانور رکھنے پر تنازع کھڑا ہوگیا، جہاں ہندوتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے سوسائٹی کے باہر احتجاج کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے سوسائٹی کے باہر مذہبی نعرے اور ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا، جبکہ عیدالاضحیٰ کے لیے رکھے گئے بکروں پر اعتراض اٹھایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بعض احتجاجی کارکن مبینہ طور پر خنزیر لے کر سوسائٹی میں داخل ہونے کی کوشش بھی کرتے رہے، جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

بعد ازاں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کارروائی کرتے ہوئے قربانی کے جانور وہاں سے منتقل کر دیے۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوسائٹی میں مقیم مسلم خاندانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔

واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ بعض صارفین نے پولیس کے کردار اور مقامی مسلمانوں کے تحفظ سے متعلق خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے