امریکا کا ایران کے ایک ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط کرنے کا دعویٰ

امریکی وزیر خزانہ Scott Bessent نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران سے منسلک ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیوں یا ناکہ بندی کے خاتمے کا عمل مرحلہ وار ہوگا اور “جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا، وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس یا اضافی مالی بوجھ عائد نہیں کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ اگر عمان کی جانب سے ایران کی مدد جاری رہی تو اس کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق پہلی مرتبہ ایران نے جوہری معاملے پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے