ایک دن کے وقفے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں سونا مہنگا،چاندی سستی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر476162 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھکر 408232 روپے ہوگئی
فی تولہ چاندی کی قیمت 21 روپے کم ہوکر 8013 روپے پر آ گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4538 ڈالر کا ہوگیا۔
