بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی

گوادر  کے نیو  انٹرنیشنل  ائیرپورٹ  پر ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگئی۔

گوادر ائیرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی  پرواز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

کامیاب لینڈنگ گوادرکی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔

اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

دوسری جانب گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے