بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک میں ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس سے دو سے تین روز تک بارشیں متوقع ہیں۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ 2 جون سے بارش کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے ملک کے مختلف مقامات پر 2 سے 3 روز تک بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت میں کچھ کمی  متوقع ہے، جون میں مختلف مقامات کے درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے ، جون کے آخر میں شدید ہیٹ ویو بھی آسکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے