سوات کے علاقے چارباغ میں گھر اور کالام میں ہوٹل کی چھت گرنے سے دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل چارباغ کےعلاقے گنڈھیرئی میں ایک رہائشی گھرمنہدم ہونے سے 8 سال کی شیما اور 6 سال کی مناہل ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔ ان کی ماں اور ایک بچی زخمی ہوئیں۔
دوسری جانب وادی کالام کےعلاقے پلوگاہ میں کچے ہوٹل کی چھت گرنے سے درگئی ملاکنڈ کا رہائشی سیاح وقاص جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 سیاح زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال کالام منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کے بعد ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
