پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا،وزیراعظم کے حکم پرعہدے سےہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکریٹری ہیلتھ کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔
واقعے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کےلیےانکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی،سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔
کمیٹی کےدیگر ارکان میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔ کمیٹی واقعے کی وجوہات،ذمہ داری اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لے گی۔
