آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 پر پہنچ گیا ہے۔
24 قیراط فی تولہ چاندی 94 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 153 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
