سرفرنگا نیشنل میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، کمانڈر ایف سی این اے سرفرنگا نیشنل میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ محمد اختر کو 10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا، جبکہ دوسری پوزیشن والے سہیل عامر کو 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز کو 4 لاکھ کے نقد انعامات دیےگئے ہیں۔
پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاہم تقریب کے شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے میراتھن کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یہ میراتھن قابلِ تحسین اقدام ہے، اس کامیاب ایونٹ نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے، تاہم پاک فوج دفاع وطن کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔
