الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا، اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 2 اگست 2026 کو ہو گی۔
اِسی طرح بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 9 سے 15 جون تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون 2026 کو جاری کی جائے گی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 سے 22 جون تک ہوگی، اپیلوں کے فیصلے 28 جون سے 4 جولائی کے درمیان کیے جائیں گے۔
دوسری جانب نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 6 جولائی کو جاری ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 جولائی مقرر ہے ۔
علاوہ ازیں انتخابی نشانات 8 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی یہی انتخابی شیڈول لاگو ہو گا۔
