ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے مستعفی ہونے کی خبریں، وائٹ ہاؤس میں ہلچل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف Susie Wiles کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ سوزی وائلز وائٹ ہاؤس کے اندرونی معاملات، کابینہ میں مبینہ اختلافات اور صدر ٹرمپ کے طرزِ عمل سے نالاں ہیں، جس کے باعث ان کے عہدے سے الگ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سوزی وائلز کو ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اور بااثر سیاسی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 2015 سے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ رہی ہیں اور 2024 کے صدارتی انتخابی معرکے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف کا منصب امریکی انتظامیہ کے اہم ترین عہدوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں عہدے دار صدر کے شیڈول، پالیسی رابطہ کاری اور انتظامی امور کی نگرانی کرتا ہے۔

تاحال وائٹ ہاؤس یا سوزی وائلز کی جانب سے ان اطلاعات کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ تاہم سیاسی حلقوں میں ان خبروں کو امریکی انتظامیہ کے اندر ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے