ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کے فائنل میں ایبٹ آباد نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی وائٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی وائٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 118 رنز بنا سکی۔ ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 22 رنز ثاقب خان نے بنائے، جبکہ کپتان سعود شکیل 17 اور شان مسعود 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایبٹ آباد کی جانب سے باؤلنگ میں ارشد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان، شہاب خان اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کے بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنا کر میچ 14ویں اوور میں اپنے نام کر لیا۔

ایبٹ آباد کی کامیابی میں شاہ زیب خان اور کامران غلام نے کلیدی کردار ادا کیا۔ شاہ زیب خان نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام 45 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے