اسرائیلی کے لبنان پر حملوں کے جواب میں ایران نے تل ابیب پر میزائلوں کی بارش کردی

اسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے باوجود بیروت کے مضافاتی علاقوں پر فضائی حملہ جاری رکھے جس کے جواب میں ایران نے شمالی اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی۔

اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل یا تو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے یا وہ غیر آباد علاقوں میں گرے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان، زخمی ہونے یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ جبکہ آزاد ذرائع کا کہناہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل کا بہت نقصان ہوا ہے

آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ کے مطابق شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے، تاہم بعد ازاں شہریوں کو بم پناہ گاہوں سے باہر آنے کی اجازت دے دی گئی۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ آج رات ایران کی جانب سے داغے گئے تمام بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اتوار کے روز بیروت کے جنوبی مضافات پر فضائی حملہ کیا، جو امریکہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے کے بعد اس نوعیت کا پہلا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی لبنان میں جاری کشیدگی اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم کے تناظر میں کی گئی۔

ایران نے اسرائیلی حملے کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالبات نے کہا کہ لبنان سے متعلق معاہدوں کی خلاف ورزی اور خطے میں جاری حملوں کے باعث اسرائیلی مفادات اور امریکی اڈے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے