اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا پر جشن کے مناظر نشر

اسرائیل کی جانب میزائل فائر کیے جانے کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا نے مختلف شہروں میں جشن اور خوشی کے مناظر نشر کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی اداروں نے ایسے مناظر دکھائے جن میں شہری حالیہ میزائل کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ نشریات میں عوامی اجتماعات، نعرے بازی اور جشن کے مختلف مناظر شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مناظر ایسے وقت میں سامنے آئے جب گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایران کی جانب سے اسرائیل کی سمت متعدد میزائل داغے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے ان حملوں کو خطے میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے