منی پور میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں امپھل سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ ہے۔۔ریاستی حکومت نے پانچ دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز معطل کر دی ہیں۔۔
مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، ایک بس کو آگ لگا دی گئی۔۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے سڑک بند کر دی۔۔
منی پور میں ‘ارمبائی ٹینگول’ گروپ کے پانچ ارکان گرفتار کر لئے گئے۔۔ گروپ نے وادی کے اضلاع میں 10 روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔۔
مییتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان 2 سال سے نسلی تصادم جاری ہے۔۔ اب تک جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں
2023ء کے تشدد کے بعد تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔۔ بے گھر افراد میں سے کئی آج تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے
زمین اور سرکاری ملازمتوں کے معاملے پر دونوں برادریوں میں شدید کشیدگی ہے
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت حکومت پر جانبداری اور حالات کو مزید خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔۔ مودی سرکارمنی پور میں بُری طرح سے ناکام اور اب حالات مزید کشیدہ ہو گئے