ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.13 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 93 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 2.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 95 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ اگرخطے کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے