حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تجاویز پیش کی جانی تھیں، تاہم اب اسے غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی،حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں ترقیاتی بجٹ اورترجیحات کا جائزہ لیاجانا تھا،وفاقی وزارتوں اور صوبوں کےترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائےگی،سالانہ ترقیاتی پروگرام اورمعاشی ترقی کی شرح کا ہدف بھی زیرغور آئےگا،قومی اقتصادی کونسل سے ترقیاتی بجٹ اورمعاشی اہداف کی منظوری لی جائے گی۔
نئے مالی سال کیلئےمجوزہ ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے ہے،وفاقی پی ایس ڈی پی 1126 ارب، صوبائی ترقیاتی پلان 3 ہزار 138 ارب روپے تجویز ہے۔
ریاست کے ملکیتی ادارے ترقیاتی اسکمیوں پر 451 ارب روپے الگ خرچ کریں گے، اجلاس میں 1126 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں مزید 200 ارب شامل کرنے کی تجویز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے پی ایس ڈی پی کا حجم 1326 ارب کیا جا سکتا ہے۔
