پاکستانی اسکن کینسر سرجن ڈاکٹردعاخان نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتےہوئے جلدی امراض اور اسکن کینسر سے متعلق رہنمائی کے لیے ایک جدید اے آئی چیٹ بوٹ تیار کر لیا۔
ڈاکٹر دعا خان کے مطابق چیٹ بوٹ کو خاص طور پر اسکن کینسر اور جلدی بیماریوں پر فوکس کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ابتدائی آگاہی فراہم کی جا سکے۔
انہوں نےکہا کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات جلد پر ظاہر ہونے والا عام سا دانا بھی خطرناک بیماری یا کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کی بروقت تشخیص انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹردعا خان کا کہنا ہےکہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ جلدی مسائل کے بارے میں ابتدائی رہنمائی فراہم کرے گا اور صارفین کو علامات کی شناخت میں مدد دے گا،چیٹ بوٹ کی تیاری میں تقریباً تین ماہ کا وقت لگا ہے۔
